سرگودھا‘ عشرہ شان رحمت اللعالمین پورے عیقدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

حضور نبی کریم کامبارک تذرکہ اتنی بڑی سعادت ہے اس کے برابر کوئی سعادت نہیں ہو سکتی‘ڈپٹی کمشنر

اتوار 17 اکتوبر 2021 13:30

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) سرگودھا میں عشرہ شان رحمت اللعالمین پورے عیقدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس اور کاشانہ ‘ ماڈل چلڈرن ہوم اور صنعت زار کے بچوں وبچیوں کے مابین قرآت ‘ نعت اور سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد ہوئے اور سرگودھا پریس کلب نے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور تمام مکاتب فکر کے علماء تھے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا پریس کلب میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ،اور چاروں مکاتب فکر کے علماء تھے جنہوں نے شان رسالت اور اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی جبکہ ماڈل چلڈرن ہوم میں منعقدہ بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ آنحضور وجہ تخلیق کائنات ہیں اور دنیا میں رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ۔

(جاری ہے)

ہم دین ودنیا میں کامیابی آپ کی سیرت مبارکہ پر عمل کر کے حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آنحضور کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ آپ تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین ہیں ۔ آپ سے محبت ایمان کا حصہ ہے ۔کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حضور نبی کریم کامبارک تذرکہ اتنی بڑی سعادت ہے اس کے برابر کوئی سعادت نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم بچوں سے خاص انس رکھتے تھے ۔

بچوں کو آپ کی سیرت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر کے مختلف اداروں میں مقیم بچوں او رخواتین کیلئے نبی کریم کی سیرت کے حوالے سے کتابوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی ذات سے رحمت شروع ہوئی اور آپ ہر ذی روح کیلئے رحمت کا پیغام ہیں ۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہاکہ سیرت البنی ایک ایسا موضوع ہے جس کے تمام پہلووں کا حق ادا نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرور کونین کی ذات اقدس اور سیرت طیبہ کو عام کیا جائے ۔ رسول کائنات ‘ فخر موجودات محمد عربی کو خالق ارض اسما رب اعلیٰ نے نسل انسان کیلئے نمونہ کاملہ اور اسوہ حسنہ بنایا ہے او رآپ کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔محسن انسانیت کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کیلئے شعارومعیار ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سیرت النبی کاہر گوشتہ تابناک او رہر پہلوروشن ہے۔ اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود او رڈپٹی کمشنر محمد ا صغر جوئیہ نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں