سرگودھا ‘ثانوی تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کی طرح میٹرک میں بھی طلباء کو پورے کے پورے گیارہ سو نمبر دے کر انوکھا اعزاز حاصل کر لیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:45

سرگودھا ‘ثانوی تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کی طرح میٹرک میں بھی طلباء کو پورے کے پورے گیارہ سو نمبر دے کر انوکھا اعزاز حاصل کر لیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) ثانوی تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کی طرح میٹرک میں بھی طلباء کو پورے کے پورے گیارہ سو نمبر دے کر انوکھا اعزاز حاصل کر لیا۔زرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں دو طالب علموں کے بعد میٹرک کے طلباء کو پورے کے پورے گیارہ سو نمبر دے کر نئی مثال رقم کر دی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے سالانہ امتحانات میٹرک پارٹ ٹو (10ویں جماعت )اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (12ویں جماعت)کے نتائج میں طلباء نے پورے کے پورے گیارہ سو نمبرز حاصل کئے جسے ماہرین تعلیم نے اپنی نوعیت کی پہلی مثال قرار دیا۔سرگودھا بورڈز سے میٹرک کے امتحان میں نجی سکول کے طالب علم مزمل عرفان اور انٹرمیڈیٹ میں بھکر کالج کی طالبہ عائشہ نواز ، پی اے ایف کیڈٹ کالج سرگودھا کے طالب علم محمد عبداللہ نے گیارہ سونمبرز حاصل کئے ہیں۔ان طالب علموں نے بورڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کا نہ صرف اعزاز حاصل کیا بلکہ ملک کے شعبہ تعلیم کی تاریخ منفرد ریکارڈ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں