عشق مصطفی ؐ ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن ،سیرت النبی ؐرہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے،محمد اصغرجوئیہ

امت مسلمہ اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی نسلوں کی آبیاری کرے اور قرآن مجید کے ساتھ ساتھ سیرت ؐبچوں کو پڑھائی جائے تو دنیا میں سیاسی وسماجی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر کاسیرت ؐکانفرنس سے خطاب

اتوار 17 اکتوبر 2021 18:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) عشق مصطفی ؐ ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن ہے،سیرت النبی ؐرہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،امت مسلمہ اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی نسلوں کی آبیاری کرے اور قرآن مجید کے ساتھ ساتھ سیرت ؐبچوں کو پڑھائی جائے تو دنیا میں سیاسی وسماجی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے بطور مہمان خصوصی سیرت ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا یہی وہ صراط مستقیم ہے جس پر چل کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری نے کہا کہ نبی اکرم ؐکی ذات کو امت کے اتحاد کا ذریعہ قرار دیا۔کانفرنس سے مولانا محمد اکرم طوفانی، علامہ عبداللہ سعید ہاشمی ،مولانا عبداللہ سلیم ، قاری احمد علی ندیم ،مولانا محمد سبطین اور امیر افضل اعوان نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ مختلف مسائل سے دوچار ہے اور اسے متحد کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

علما کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کو زیادہ سے زیادہ اسوہ حسنہ اور سیرت النبی ؐ سے روشناس کرائیں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا دارومدار اعمال صالح پر ہے اور کوئی کام ایسا نہیں جوزندگی گزارنے کے لئے ضروری ہو اور نبی مکرم ؐ نے امت کو اسے کرنے کاطریقہ نہ بتایا ہو۔

آپ کی پوری زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب سیرت النبی ؐکو سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ اس پر عمل کریں۔اس کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید، سابق ایم این اے حاجی اسلم کچھیلا، سابق ایم پی اے ملک شعیب اعوان، سابق تحصیل ناظم مرزا محمد الیاس بیگ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شمس نوید چیمہ،ڈویژنل خطیب قاری وقار عثمانی.سعیداختر کوہلی.میاں عبالغفار آزاد ،قاری عبدالوحید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروزجوئیہ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد احمد ورک کے علاوہ تمام مکاتب فکرکے علما کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے سرانجام دیئے۔

جبکہ تقریب کے کوآرڈینیٹر امیرافضل اعوان، معاون شیخ نعیم طاہرتھے۔سیرت کانفرنس کے اختتام پر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی عرفان اللہ ثنائی نے امت مسلمہ اور پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی اورکانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے یکجا ہو کر عشق مصطفیؐ کا مظاہرہ کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں