سرگودھا‘شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی‘ دولہا سمیت 17 شرکاء کے خلاف مقدمہ درج

پیر 18 اکتوبر 2021 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سرگودھا میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ کرنے پر دولہا سمیت 17 شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے موضع کوٹ مغرب میں نوجوان محمد طاہر کی شادی کی تقریب میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ جاری تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا تو شرکاء پولیس کو دیکھ کر رفو چکر ہو گے۔پولیس نے دولہا سمیت طاہر،اصغر، خدابخش وغیرہ چار نامزد اور 13نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں