سرگودھا، 12ربیع الاو ل کا سیکیورٹی پلان جاری

پیر 18 اکتوبر 2021 20:08

سرگودھا ۔18اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر 12ربیع الاول کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق  ضلع بھر میں 12ربیع الاول کے سلسلہ میں کل 86جلوس برآمد ہونگے، تمام جلوسوں کے سیکیورٹی پر 2ہزار سے زائد افسران وجوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 12ربیع الاول کیٹگری اے کا  مین جلوس مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سے برآمد ہوگا جبکہ ضلع کی مختلف مساجد میں سے 12ربیع الاول کو کیٹگری بی کے 10جلوس برآمد ہونگے جن میں مقام حیات ،  واٹرسپلائی روڈ، قنیچی موڑ، استقلال آباد سرگودہا،مسجد نوری حضوری دربار والی سلیمان پورہ بھلوال،جامع  مسجد مین بازار بھلوال، بھیرہ، جھاوریاں، سلانوالی اور مسجد دربار والی سیال شریف سے  کیٹگری بی کے جلوس برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

مرکزی  جلوس کی نگرانی ایڈیشنل ایس پی ملک  واجد حسین  کریں گے۔اسی طرح  کیٹگری بی کے جلوسوں کی نگرانی پر ایس ڈی پی اوز کو مامور کیا گیا ہے۔12 ربیع الاول کے حوالہ سے ڈی پی او آفس میں کنڑول روم قائم کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ تمام جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روا0 نی کو برقرار رکھنے کیلئے  ٹریفک سٹاف کی علیحدہ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں