سرگودھا،منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،15 ملزمان گرفتار

پیر 18 اکتوبر 2021 20:16

سرگودھا ۔18اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمدکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال صدر پولیس نے افضل سے چرس620گرام، سفیر سے پسٹل30بور، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عظیم سے شراب24لٹر، شاہد سے شراب12لٹر، ہارون سے شراب12لٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد وقاص سے رائفل444بور، عامر شہزاد سے بندوق12بور، تھانہ صدر پولیس نے اسد عباس سے ریوالور32بور، تھانہ میانی پولیس نے اعجاز سے پسٹل30بور، زاہد سے پسٹل30بور، یاسر سے پسٹل30بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے ارباب سے پسٹل30بور، عنصر سے پسٹل30بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے مبشر سے پسٹل30بور اور تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے لیاقت سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں