سرگودھا‘حساس ادارہ کاآفیسر اغواء کے بعدقتل ،نعش تھل کینال میں پھینک دی گئی

پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں مغوی کے مقدمہ میں مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) حساس ادارہ کے آفیسر کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا اور مقتول کی نعش تھل کینال میں پھینک دی گئی۔پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں مغوی کے مقدمہ میں مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر نعش کی تلاش میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کلورکوٹ کے محلہ جھرولی سے دو روز قبل حساس ادارے کے آفیسر عثمان لیاقت کو دن دیہاڑے اغواء کر لیا گیا جس کی عدم تلاش پر پولیس نے مغوی کے والد لیاقت علی کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف زیر دفعہ 365 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور تلاش کے لئے ضلع بھر میں پولیس سرگرم عمل تھی کہ تھانہ کلور کوٹ نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر تھل کینال سے مغوی کی نعش کو برآمد کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا جس نے نشاندہی کی لیکن تاحال نعش نہ مل سکی تاہم حساس ادارہ کا ملازم مقتول عثمان لیاقت گھر سے بازار گیا واپس نہ آنے پر والد کی درخواست پر تھانہ کلور کوٹ پولیس اغوا کے درج مقدمہ میں دائرہ کار وسیع کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments