سرگودھا ، 6 بجلی چور پکڑے گئے ،بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج

جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سرگودھا میں 6 بجلی چور پکڑے گئے جس پر صارفین کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق واپڈا کی ٹاسک فورس ٹیموں نے سرگودھا کے موضع ہرگن،موضع چاوے والا اور اطراف کی دیہی آبادیوں میں خصوصی اچانک چیکنگ مہم کے دوران 6 صارفین خضر حیات،صفدر عباس وغیرہ کی بجلی چوری پکڑ لی جو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جن کے خلاف پولیس نے بجلی چوری ایکٹ الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں