مجلس کے دوران امام بارگاہ کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے دوموٹرسائیکل چورگرفتار

جمعرات 21 اکتوبر 2021 19:47

سرگودھا۔21اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمدکی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں شمشیر خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد اقبال ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دوملزمان محمد وقاص اور بلال احمد کو گرفتارکرلیا ہے ملزمان موٹرسائیکل چوری کے تین مقدمات میں ملوث تھے ۔

گرفتارملزمان نے 10محرم الحرام کو امام بارگاہ کرتولی مجلس سننے کیلئے آئے ہوئے فیاض احمد اور اللہ دتہ کے موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی اور سی ڈی 70چوری کرکے فرار ہوگئے تھے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل ونقدی 15000ہزارکل مالیت1لاکھ70ہزار روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بھکھی خورد ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش خالد کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے آلات چالوبھٹی، لہن 40لٹر اور60لٹر شراب برآمد کرکے اسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں