ریجنل پولیس آفیسر کی زیر صدارت میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا، پولیس افسران و اہلکاروں کی اپیلوں پر سماعت کی گئی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:16

سرگودھا۔21اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) :ریجنل پولیس آفیسر سرگودھاریجن اشفاق خان نے سرگودھا ریجن پولیس کے80 پولیس افسران و اہلکاروں کی105 اپیلوںپر سماعت کی۔اپیلوں کی سماعت کے دوران 45 اپیلوں کے جوابات کو درست قرار دیتے ہوئے ان اپیلوں کو داخل دفتر کر دیا جبکہ60پیلوں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان میں سزاوں کو برقرار رکھا گیا۔

(جاری ہے)

آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو جس طرح انعامات و اسناددی جاتی ہیں اسی طرح ڈیوٹی کے دوران غفلت ،نا اہلی اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں  کو سزا دی جاتی ہے۔تمام پولیس افسران و اہلکار وں کوجو بھی ڈیوٹی تفویض کی جائے اس کومحنت،ایمانداری اور لگن سے سر انجام دیں۔ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔ درخواست گزاروں کی پوری بات سنیں اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں