سرگودھا پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث آٹھ ملزمان کوگرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 18:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) سرگودھا پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث آٹھ ملزمان کوگرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا جن کے خلاف ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں تھانہ صدر پولیس نے چک15شمالی میں چھاپہ مار کراقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتارکر کے محمد ندیم سے رائفل444بور، نوشیرواں سے رائفل444بور، کاشف سے بندوق 12بور، عمادالحسن سے بندوق 12بور، وقاص سے پسٹل 30بور، بلال سے پسٹل30بور،ابرار سے پسٹل30بوراور عدنان سے پسٹل 30بوربرآمد کرلیا اورملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں