سرگودھا‘گولی چلنے سے بچہ جاںبحق اور نہر سے بھی بچے اور نوجوان کی نعش برآمد

اتوار 24 اکتوبر 2021 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) گولی چلنے سے بچہ جاںبحق اور نہر سے بھی بچے اور نوجوان کی نعش برآمد ہونے پر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے گاوں دلے والا میں گھر میں پسٹل سے گولی چلنے سے دس سالہ بچہ جانبحق ہو گیا جس پر کھیلتے ہوئے اچانک پسٹل کی گولی چلنے سے دس سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے بارے پولیس کو بتایا گیا ہے جبکہ دریا خان کے علاقہ میں تھل کینال سے تین سالہ بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے اسی طرحتین روز سے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران قریشیاں والا کے قریب تھل کینال سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی تو نعشیں ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کرتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے اور تھل کینال سے ملنے والی نعشوں کی شناخت کے لئے کوشش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں