کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی دو مخصوص نشستوں اور وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کیلئے معاہدہ ‘الیکشن مراحل کو آسان بنا لیاگیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی دو مخصوص نشستوں اور وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کے لئے ممبران نے اتفاق رائے سے معاہدہ تحریر کر کے الیکشن مراحل کو آسان بنا لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کے منختب پی ٹی آئی ممبران شیخ ارشد طارق،حاجی آصف کاہلوں ملک اویس ظہور،آزاد ممبران خان محمود خان ورک،رائے ناصر محمود کھرل،راجہ شہزادانور میں اتفاق رائے سے معاہدہ تحریر کرلیا گیا۔

جس کے تحت یوتھ۔کسان ۔لیبر کی مخصوص نشست پر ذیشان حیدری اور اقلیتی نشست پر رفیق انجم غوری ممبر ہونگے جبکہ وائس پریذیڈنٹ کے لئے پہلے 6 ماہ آزاد ممبرخان محمود ورک جس کے بعدایک سال پی ٹی آئی کے شیخ ارشد طارق اگلے ایک سال پی ٹی آئی کیملک اویس ظہور کے بعد 6ماہ آزاد ممبر رائے ناصر محمود کھرل اور آخری 6 ماہ پی ٹی آئی کے آصف کاہلوں وائس پریذیڈنٹ ہونگے یہ بھی طے پایا کہ مخصوص نشست کا کوئی ممبر وائس پریذیڈنٹ نہیں بنے گا اس معاہدیپر مکمل مشاورت سے تمام ممبران اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صوبائی وزیر انصر مجید نیازی اپنے حمایت یافتہ امیدوار ذیشان حیدری اور آزاد ممبر راجہ شہزاد انور اپنے حمایت یافتہ امیدوار رفیق انجم غوری کو مخصوص نشستوں پر ممبر نامزد کرانے میں کامیاب رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں