سرگودھا ‘راستے کے تنازعے پر ڈنڈے اور سوٹے چل گئے ‘14افراد زخمی

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) راستہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح دو گروپوں کے درمیان تصادم میں چار خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآباد کے گائوں شمار میں راستہ کیتنازعہ پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 4خواتین سمیت 14افراد محمداکرم، عبدالحئی ،وقاریونس،محمدنعیم ،محمدامیر،محمداسمعیل،محمدحنیف،محمدامیر،محمدابراھیم، نسیم بی بی،کامران،عدنان، سمیرابی ب،اور طاہرہ بی بی شدید زخمی ہو گے جن میںاکرم،عبدالحئی،وقاریونس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ان زخمیوں میں دونوں گروپوں کے سات سات افراد شامل ہیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں