سرگودھا ‘دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے حساس ادارہ کے ملازم کی نعش چھ روز بعد تھل کینال سے برآمد‘تفتیش کا دائرہ وسیع

اتوار 24 اکتوبر 2021 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے حساس ادارہ کے ملازم کی نعش چھ روز بعد تھل کینال سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر نعش کی تلاش میں مغوی کے اغوائ کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔زرائع کے مطابق کلورکوٹ کے محلہ جھرولی کے پاسنگ آؤٹ کمیشنڈ آفیسر رانا عثمان لیاقت کو 8 روز قبل پرانے دوست رانا تصویر نے قتل کرکے لاش تھل کینال میں پھینک دی۔

جبکہ پولیس نے افسر کے لاپتہ ہونے پر والد لیاقت علی کی مدعیت میں اغوائ کا مقدمہ زیر دفعہ 365 ت پ درج کر لیا جس کی انوسٹیگیشن ٹیم نے دوران تفتیش ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی بیان میں اقرار جرم کر لیا جس کی نشاندھی پر آلہ قتل برآمد کر کے تھل کینال سے چھ روزہ ریسکیو آپریشن میں مقتول مغوی کی نعش تلاش کر کے نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم کی مقتول آفیسر سے دوستی تھی۔ جبکہ آفیسر 9 اکتوبر کو پاسنگ آؤٹ مکمل کر کے آبائی گھر کلورکوٹ آیا ہوا تھا کہ وقوعہ کے دو روز بعد مقتول آفیسر کی کراچی میں حاضری تھی۔ جہاں اٴْسکی پوسٹنگ ہوئی تھی اور وہ وقوعہ کی صبح اپنے دوست رانا تصور کو ملنے گیا اور دونوں دوست موٹر سایئکل پر تھل کینال جنڈو ہیڈ روڈ پر پہنچے۔

تو پیچھے بیٹھے رانا تصور نے پسٹل سے سر میں فائر مارکر دوست کو قتل کر دیا۔ اور اٴْسکی نعش تھل کینال میں پھینک دی۔ اور واپس اپنے ہوٹل پر بیٹھ گیا۔ شام تک آفیسر کے گھر واپس نہ پٴْہنچے پر اٴْسکی تلاش شروع کرتے ہوئے نہ ملنے پر والد نے اغوائ کا مقدمہ درج کروا دیا جس کی ابتدائی تفتیش میں مقتول کے موبائل ڈیٹا سے آخری کال رانا تصور سے سامنے آئی۔جس سے شک کی بنیاد پر پولیس نے اسے اٹھا لیا تو ملزم سے سب کچھ اگل دیا۔ اور جائے واردات کی نشاندہی کر دی ۔ جہاں نعش کی تلاش میں رات تک ریسکو اور غوطہ خور ٹیموں متحرک رہیں اور چھ یوم بعد مقتول آفسیر کی نعش کو تلاش کر کے تھل کینال سے نکال لیا۔جسے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں