سرگودھا سمیت 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کے لئی(کل)پو پولنگ ہو گی

اتوار 24 اکتوبر 2021 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) سرگودھا سمیت 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کے لئی(کل) 26 اکتوبر کو پولنگ ہو گی اور منتخب ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں مخصوص نشستوں پر کل 26 اکتوبر کو پولنگ کے لئے سیکورٹی سمیت انتظامات مکمل کر لئے گیجن میں سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کی دو مخصوص نشستوں پر کل 26 اکتوبر کو پولنگ میں دس وارڈز سے منتخیب مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی اور آزاد ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جس کے لئے سکیورٹی سمیت انتظامات مکمل کر لئے گے۔ یادر ہے کہ سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں دس وارڈ سے ممبران کے منتخیب ہونے کے اگلا مرحلہ میں دو مخصوص نشستوں پر کل 26 اکتوبر کو پولنگ کے لئے 14 امیدوراں نے اپنے کاغزات نامزدگی داخل کروائے اور اب پولنگ کے لئے ریٹرننگ آفیسر عمر صدیق چوہدری کی زیر نگرانی سکیورٹی سمیت انتظامات مکمل ہیں جن میں منتخیب دس ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جنہوں آگاہ کیا گیا کہ پولنگ صبح8 سے شام4 بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس الیکشن میں سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کی دو مخصوص نشستوں میں لیبر کسان نشست پر 9 امیدواراوراقلیتی نشست پر 5امیدوار مقابلے کے لئیمیدان میں ہیں اور پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ممبران میں اتفاق رائے سے دونوں مخصوص نشستوں کے لئے اپنے دونوں ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں