سرگودھا پولیس کا ایکشن ‘ سات موٹر سائیکلوں سمیت دس لاکھ66 ہزار روپے کامال مسروقہ برآمد

منگل 26 اکتوبر 2021 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سرگودھا پولیس نے راہزنی، نقب زنی اور چوری کے مقدمات میں ملوث گینگ اور ایک ملزم کو گرفتار کر کے سات موٹر سائیکلوں سمیت دس لاکھ66 ہزار روپے کامال مسروقہ برآمد کر لیا اور مقدمات میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ میلہ پولیس نے چھاپہ مار کر راہزنی، نقب زنی اور چوری کے سات مقدمات میں ملوث گینگ کے سرغنہ گلفام حسن کو دو ساتھیوں محمد بلال اور اسامہ سمیت گرفتارکرلیا۔

جن کے قبضہ سے چھینا گیااورچوری شدہ دو ٹرسائیکلوں سمیت8لاکھ21ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا۔جبکہ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے چھاپہ مارکر موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالوحید کو گرفتارکرلیا اور اس کے قبضہ سے 2لاکھ45ہزار روپے مالیت کے چوری شدہ پانچ موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیئے جبکہ ملزم بغیرپارکنگ اور بغیر لاک کئے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرکے دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں