قتل کیس ،تین سگے بھائی ملزمان کو 3،3بار سزائے موت اور ان کے چچا ملزم کو عمر قید اور چاروں ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا

ہفتہ 27 نومبر 2021 20:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج نے سرگودھا کی تحصیل شاہپور میں تین افراد کے قتل اور دو کو زخمی کرنے کے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ہوئے تین سگے بھائی ملزمان کو 3،3بار سزائے موت اور ان کے چچا ملزم کو عمر قید اور چاروں ملزمان کو 10،10 سال قید سخت کے ساتھ مجموعی طور پر12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاجس پر پولیس کے پہرہ میں ملزمان کو سزا بھگتنے کے لئے جیل بھجوا دیا گیا۔

سرگودھا کی تحصیل شاہپور شہر کے علاقہ قصبہ بھبڑانی میں تین سال قبل 2018 میں تین سگے بھائیوں شفقت اللہ ، نعمت اللہ اور ثناء اللہ پسران عنایت اللہ چنگڑ نے اپنے چچا محمد افضل وغیرہ کے ہمراہ دن دیہاڑے فائرنگ کر کے میکن برداری کے تین افراد نوجوان محمد عمران اس کے دس سالہ بھتیجے عمیر عمر اور غلام مجتبیٰ کو قتل اور دو افراد کو شدید زخمی کر دیا جس پر تھانہ صدر میں درج مقدمہ تہرے قتل و اقدام قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے تینوں سگے بھائی ملزمان نعمت اللہ، شفقت اللہ اور ثناء اللہ کو دفعہ 302 میں تین تین مرتبہ سزائے مو ت ان کے چچا محمد افضل کو عمر قید،2/2 لاکھ روپے جرمانہ،دفعہ 324 میں دس دس سال قید ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان کو ڈیڑھ سال قید سخت کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

فیصلہ آنے پر ملزمان کو پولیس کے کہڑے پہرہ میں سزا بھگتنے کے لئے واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں