سرگودھا شہر میں تجاوزات اور بازاروں میں پارکنگ کے خلاف مہم کا آغازکردیاگیا

پیر 29 نومبر 2021 15:36

سرگودھا شہر میں تجاوزات اور بازاروں میں پارکنگ کے خلاف مہم کا آغازکردیاگیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سرگودھا شہر میں تجاوزات اور بازاروں میں پارکنگ کے خلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکل اور دیگر سامان اٹھا کر تحویل میں لے لیا اور وارننگ دی گئی کہ آئندہ تجاوزات کر کے سڑکیں اور فٹ پاتھ رکھنے والوں کا سامان قرق کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے اور مقدمات درج کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مئیر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شیخ کاشف نے عملہ انکروچمنٹ اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزات اور پارکنگ کے خلاف مہم کا آغاز شاہین چوک سے کرتے ہوئے کچہری بازار اور امین بازار سے متعدد گاڑیاں،موٹرسائیکل اور دیگر سامان اٹھا کر تحویل میں لے لیا اس موقع پر مئیر کارپوریشن اور ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ بازاروں میں مستقل پارکنگ اور جگہ جگہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات نے شہر کی خوبصورتی کو پامال کر کے گوناگوں مسائل پیدا کر رکھے ہیں اس لئے بھرپور گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا جس میں تجاوزات اور غلط پارکنگ سے راستہ،سڑک،فٹ پاتھ بلاک رکھنے والوں کا سامان قرق کر کے زمہ داران کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں