موجودہ حکومت نے تاریخ ساز قانونی سازی کر کے ہماری ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ حقوق دیے، ڈاکٹر نجمہ اقبال ملک

پیر 29 نومبر 2021 17:34

سرگودھا ۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اپوا سکول برانچ نزد پریس کلب سرگودہا میں ''ویمن ہراسمنٹ'' کے متعلق ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ،میڈم عائشہ رجب بلوچ ممبر قومی اسمبلی ، چوہدری شوکت بھٹی ممبر قومی اسمبلی ، ایڈوائزر ٹو منسٹر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا ذیشان حسین حیدری، عاصم شیر میکن ڈسٹرکٹ چیئر مین سرگودہا ، ملک سعد اللہ تھے۔

چیئر پرسن سکول ہذا ء رانا سلمان نے تمام معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا، سینئر ایڈوائزر محمودہ اکرام نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ڈاکٹر روبینہ خان نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نجمہ اقبال ملک ایسو سی ایٹ پروفیسر ہیڈ آف فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سرگودہا ، ڈاکٹر عتیقہ لوہانی اسسٹنٹ پروفیسر لا ء پرنسپل لاء کالج یو ایس او ، ڈاکٹر بینش اعجاز اسسٹنٹ پروفیسر ہیڈ آف سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ یو ایس او ، ڈاکٹر عظمیٰ اشاق اعوان اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک یو ایس او اور مہر فاطمہ مذہبی سکالر نے خطاب کیا۔

شرکا ء نے طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ کے متعلق آگاہی لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر ممبر کنٹومنٹ بورڈ سرگودہا ذیشان حسین حیدری نے کہا کہ سکول کالجز یا کسی بھی ادارے میں بچیوں اور خواتین سے ہراسمنٹ کا مسئلہ درپیش ہو تو پولیس سے تعاون اور مدد لی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے موجودہ حکومت نے تاریخ ساز قانونی سازی کی ہے جس میں ہماری ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ حقوق اور مقام حاصل ہوا ہے۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>