پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام مقابلہ جات کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر

پیر 29 نومبر 2021 17:34

سرگودھا ۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :حکومت پنجاب کے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021ـ22 کیلیے پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن نے تمام اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں ہونے والے مقابلہ جات میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2021ء مقرر کر دی ہے۔ وزیر اعلی پنجب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے نوجوان نسل کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزمانے اور ضلعی و ڈویژن کی سطح پہ ہزاروں جبکہ بعد ازاں صوبائی مقابلوں میں لاکھوں روپے کے انعامات کا شاندار موقع دیا جا رہا ہے۔

ان مقابلوں میں انفرادی طور پہ  موسیقی، مصوری،ادب (شاعری، نثر) اور دستکاری جبکہ گروپ میں تھیٹر اور لوک رقص شامل ہیں۔ماسوائے لوک رقص کے باقی تمام کیٹگریز میں 16 سال سے 40 سال کی عمر تک کے سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع کے مستقل رہائشی نوجوان مرد، عورت اور خواجہ سرا درخواست دینے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے وجہ سے موضوعات ترتیب دیئے گئے ہیں۔

  یہ مقابلے چاروں اضلاع میں منعقد ہوں گے اس کے بعد ڈویژن کی سطح کے مقابلے سرگودھا میں ہوں گے۔ رجسٹریشن فارم پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن، فیس بک آفیشل پیج sargodhaartscouncil,ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر اور گوگل فارمhttps://forms.gle/GeM1Zv4XUkBwo4Ry9 سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مکمل طور پہ پر شدہ فارم بمعہ شناختی کارڈ یا فارم ب اور 2 عدد تصاویر کے ساتھ فوکل پرسن پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کچہری روڈ سرگودھا میں 15 دسمبر 2021ء شام 4 بجے تک بھیجے یا جمع کروائے جا سکیں گے۔ مزید معلومات کے لیے 0489230082 اور واٹس ایپ میں 03007691710 پہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں