شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس کی گرفت میں

پیر 29 نومبر 2021 17:38

سرگودھا ۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :ایس ایچ او تھانہ ساہیوال عبدالستار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر حویلی نتھوکہ ریڈ کرکے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزمان عبدالرحمن، فتح شیر اور شمشیر کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے قبضہ سے ایک رائفل444بور، بندوق پمپ ایکشن اور پسٹل30 بور برآمد کرکے انکے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتارکرلیا جائے گا اور ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں