سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے زیراہتمام میڑک کے سپیشل امتخان 11 ستمبر سے شروع ہو نگے

اتوار 5 دسمبر 2021 17:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے زیراہتمام میڑک کے سپیشل امتخان 11 ستمبر سے شروع ہو نگے جس کے لئے امتخانی مراکز قائم کر کے امیدوار طلبا و طالبات کو رول نمبر سلپس جاری کر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام اسپیشل امتحان سیکنڈری سکول پارٹ (I-II) میڑک جماعت دہم 202111دسمبر بروز ہفتہ سے شروع ہونگے جس کے لیے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے پرائیویٹ امیدواران کو رول نمبر سلیپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے گھریلو پتہ پر بذریعہ رجسٹری ارسال کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح طلبہ/ طالبات کے داخلہ فارم پر درج فون نمبر بذریعہ SMS امتحانی معلومات بابت رول نمبر مضمون،سنٹر اور گروپ بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ ترجمان کے مطابق پبلک سیکٹر/ بورڈ ہذا سے الحاق شدہ جملہ ادارہ جات اپنے ادارہ کے "User Name" اور "Password" کے ذریعے بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesargodha.edu.pk سے رولنمبر سلیپس ڈاون لوڈ کریں گے۔ رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ امیدواران کی سہولت کے پیش نظر بورڈ ہذا نے اپنی ویب سائٹ www.bisesargodha.edu.pk سے امتحان مذکورہ کے پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلیپس " ب فارم اور تاریخ پیدائش'" فیڈ کر کے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

بورڈ کے مطابق پرائیویٹ امیدواران جن کی اہلیت نا مکمل ہے ان کو اعتراض ختم کرانے کے یاد دہانی مراسلہ جات جاری کر دیئے گئے ہیں ایسے امیدواران کو ان کے اپنے مفاد میں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الفور اعتراضات دور کروا کر اپنی رولنمبر سلیپس بورڈ سے حاصل کر لیں۔ دفتر کا اعتراض ختم نہ ہونے کی صورت میں رول نمبر سلیپس جاری نہیں کی جا ئیںگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ امیدوارپر عائد ہوگی ۔ تا ہم دیگر امیدوارا ن جنہیں ابھی تک رولنمبر سلیپس موصول نہ ہوئی ہوں، وہ باالمشافہ یا بذریعہ ٹیلی فون نمبر 0483-250055 اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات (میٹرک) بورڈ ہذا سے رابطہ کر کے بلا معاوضہ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں