سرگودھا‘گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام نئے طالب علموں کیلئے سالانہ ویلکم پارٹی

اتوار 23 جنوری 2022 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) سرگودھا میں گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سالانہ ویلکم پارٹی کا انعقادنئے طالبعلموں کے اعزاز میں کیا گیا جنہوں نے اس سال سرگودھا یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی تاجر شاہد محمود اور پرنسپل کمپری ہنسیو سکول عرفان اکبر چوہدری،تاجر آصف مخدوم اور دیگرتھے۔

اس موقع پر شاہد محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم علاقہ ہے جس نے ڈوگراراج ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اوریہاں کے لوگوں نے اپنی شہادتیں پیش کی تھی اور یہ علاقہ قیام پاکستان کے بعد فوری وطن عزیز میں شامل ہو گیاتھا۔ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اس علاقے کا ایک بھرپوراور خاص کلچر ہے اور یہاں کے لوگ بہت محنتی اور مہمان نواز ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے طلباء نے اپنے ٹیلنٹ کا بھرپورمظاہرہ کیااور روایتی رقص بھی پیش کیا۔مہمان خصوصی نے گلگت بلتستان کے طلباء کی کارکردگی اور ان کے اچھے کردار پر دل کھول کر طلبا کی تعریف کی اور ہر ہر قدم پر طلبائ کی مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرائی اور طلباء کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے کی خصوصی نصیحت کی۔گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کی جانب سے سابق سینئر طالب علم ایڈووکیٹ اسلم راہی نے مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور نئے طلبائ کی رہنمائی کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں