سرگودھا ،بغیر نقشہ اور منظوری کے تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر انتظامیہ نے ایکشن کرتے ہوئے متعدد عمارتوں کو سیل کر دیا

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء)سرگودھا شہر میں بغیر نقشہ اور منظوری کے تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر انتظامیہ نے ایکشن کرتے ہوئے متعدد عمارتوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بغیر نقشہ اور منظوری کے تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر ایکشن کا حکم دے دیا۔جس پر میونسپل کی کارپوریشن سرگودھا کے چیف آفیسر خالقداد گاڑا نے ٹیم کے ہمراہ اندرون شہر غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کی کاروائی کرتے ہوئے کچہری بازار اور بلاک تین سمیت متعدد عمارتوں کو سیل کر کے غیر قانونی تعمیرات کے موٹسز آویزاں کر دیئے گے جبکہ شہر بھر میں کاروائی کو تیز کر دیا گیا۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments