ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سرفراز اختر نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث صارف کو جرم ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ کردیا

جمعرات 27 جنوری 2022 13:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سرفراز اختر نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث صارف کو جرم ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا شہر کے علاقہ اربن ایریا سے گزشتہ سال 2021ء میں فیسکو ٹاسک فورس ٹیم نے صارف محمد اظہر کو ہزاروں وولٹیج کی تاروں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری پکڑ لی اور پولیس تھانہ اربن ایریا نے زیر دفعہ 462J کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گزشتہ روز فاضل عدالت کے جج نے بجلی چوری کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر صارف کو بھاری جرمانہ کر دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں