گھریلو ناچاقی پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ

منگل 17 مئی 2022 00:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) پولیس کی بہترین تفتیش اور مقدمہ کی بھرپور پیروی کے باعث قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ تھانہ سلانوالی پولیس کو 11.10.2019کو قتل کی کال موصول ہوئی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم محمد عارف کو گرفتا ر کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی شہادت اور ثبوتوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا جس پر مقامی عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔

گھریلو ناچاقی پر محمد وسیم کو ناحق قتل کرنے والے ملزم محمد عارف کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ سنایا۔اس موقع پرڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمدخان نے کہاکہ مجرم کو قرار واقعی سزا قانون کا بول بالا ہوتا ہے اور اس کی بالادستی قائم رہتی ہے اس کے ساتھ مظلوم کی دادرسی بھی ہوتی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں