محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا نے غیر نمونہ نمبرپلیٹ گاڑیوں کیخلاف کاروائی شروع کر دی

بدھ 18 مئی 2022 14:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےبغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ گاڑیوں کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ ایکسائز نے تمام گاڑیاں استعمال کرنیوالوں سے کہا ہے کہ وہ نمبر پلیٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ غیر نمونہ نمبرپلیٹیں استعمال نہ کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کے مطابق غیر مجاز نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی اور ایسے موٹر مالکان جنہوں نے محکمہ ایکسائز سے نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے وہ محکمہ کی جاری کردہ سلپ اپنے ہمراہ رکھیں اور محکمہ ایکسائز کی نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹ آویزاں کریں۔ اس سلسلہ میں محکمہ ایکسائز نے باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں