مون سون سیزن میں ڈینگی مچھر وں کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، ڈپٹی کمشنر سرگودھا

بدھ 18 مئی 2022 19:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ مون سون سیزن میں ڈینگی مچھر وں کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس لئے تمام محکموں کو اس سیزن کے دوران الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ وہ ضلعی ا یمر جنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کے ا جلا س سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر(ہیلتھ )ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ' ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر اسد ا سلم اور ڈاکٹر عائشہ کے علاوہ فیلڈ سٹاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہاکہ گھروں میں لگائے گئے ایئر کولر اور کسی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ محکمہ صحت نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے سرگودہا سمیت صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔ عوام الناس کرونا کی طرح ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرارکھیں ۔ گھر کے اندر باہر پانی کھڑانہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کا خاص خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کو شکست دے سکتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں