ڈی پی او کی ہدایت پرضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنزجاری

جمعرات 19 مئی 2022 23:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہورراؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہاڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں مختلف علاقوں کے ہوٹلز،سرائے،ہاسٹلز، لاری اڈاجات،ویگن اڈا وگردونواح میں سپیشل سرچ آپریشن کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او،لیڈیز فورس اورڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، آئی بی، آئی ایس آئی،، ایلیٹ فورس، سیکورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ دوران سرچ آپریشن متعدد مکانات، دوکانات، ہوٹلز، پلازوں،،سرائے،ہاسٹلز، لاری اڈاجات،ویگن اڈا وغیرہ کی تلاشی لی گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کی گئی اور تمام سرچ آپریشن کی نگرانی ڈی پی او سرگودھا نے خودکی۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمدخان نے کہا کے ان سرچ آپریشن کا مقصد پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پرکھنا اور شہریوں کے اندر احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں