حکومت نے کاشتکاروِں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کا عزم کررکھا ہے، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

جمعرات 19 مئی 2022 22:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) حکومت نے کاشتکاروِں اور زمینداروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کا عزم کررکھا ہے اور تمام مراکزِ خرید گندم کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ زمینداروں کو بہتر سہولتیں فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ( ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن ِصوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سرگودھا میں تحصیل کی سطح پر مرکز ِخرید گندم پر خریداری کا سلسلہ جاری ہے اور زمینداروں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جارہا ہے۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہر طرح سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اس مشن پر حکومت گامزن ہے اور بہت جلد عوام سابق حکومت کے پیدا کردہ مسائل سے نجات حاصل کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں