سرگودھا، منشیات فرو ش کو 4سال قید اور جرمانے کی سزا

اتوار 22 مئی 2022 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) سرگودھا کی ایک عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 4سال قید اور بھاری جرمانے کی سزاسنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سلانوالی پولیس نے بدنام ِزمانہ منشیات فروش کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیاتھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان کی ہدایت پرپولیس کی طرف سے مقدمہ کی بھرپور پیروی کی گئی جس پر مقامی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فرخت کرنے والے ملزم گل اکبر کو4سال، 4ماہ قیداور 20ہزارروپے جرمانہ کا فیصلہ سنایا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں