پولیس کی جانب سے چرچ ہائے سکیورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 22 مئی 2022 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں چرچ ہائے کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں موجود اہم چرچ ہائے پر پولیس کے پانچ سوسے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان اہم چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں کے اردگرد گشت کرتے رہے اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا، علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔عبا دت گا ہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں