اسپیشل جج ایف آئی اے سرگودھا راجہ پرویز اختر نے دو ملزمان کو16 سال قید با مشقت ،30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

پیر 23 مئی 2022 17:00

اسپیشل جج ایف آئی اے سرگودھا راجہ پرویز اختر نے دو ملزمان کو16 سال قید با مشقت ،30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) اسپیشل جج ایف آئی ایسرگودھا راجہ پرویز اختر نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر فراڈ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو مجموعی طور پر 16 سال قید با مشقت اور30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بیرون ملک بھجوانے کے نام پر فراڈ کے درج مقدمہ میں ملوث ملزمان سلیم اورعبدالرحمن پر الزام تھا کہ انہوں نے شہری مدثر رحمن سے اس کے بھائیوں مبشر رحمن اور مزمل رحمن کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 14 لاکھ 90 ہزار روپے ہتھیائے جس پر ایف آئی اے پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیامگزشتہ روز فاضل عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر16 سال قید با مشقت اور 30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

جس کے بعد دونوں ملزمان کو پولیس کی کہڑے پہرہ میں سزا بھگتنے کے لیے واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں