تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

پیر 23 مئی 2022 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری۔کل 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پرایک ہزارسے زائد سیکیورٹی اہلکار مامور کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان کی خصوصی ہدایت پر تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان جاری کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ضلع بھر کی 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر ایک ہزارسے زائد پولیس افسران وملازمان کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی گشت کناں رہیں گی علاوہ ازیں تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا ڈاکٹر رضوان احمدخان نے کہاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اور تمام والدین اپنے ایک سال سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں