آر پی او سرگودہاکی امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے بارے کارروائیوں میں بہتری لانے کی ہدایت

پیر 23 مئی 2022 17:32

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) آر پی او سرگودھا عمران محمود کی زیر صدارت اجلاس آر پی او دفتر میں منعقد ہوا۔آر پی ا وسرگودھا ریجن نے کہا کہ آئی جی پی پنجاب رائو سردار علی خان کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوز،ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ڈی پی اوز او ر ایس ایچ او ز روزانہ کی بنیاد پر مشتہر کردہ اوقات کار میں عوام کے مسائل سنیں اور ان مسائل کے حل کے لیے میرٹ کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونی والی درخواستوں کو چیک کرنے اور فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کو یقینی بنائیں ، بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور ریمورٹ سرچ پارکس پر الرٹ ہو کر چیکنگ کریں،ناکہ بندی جاری کردہ ایس او پی کے مطابق کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں، ون فائیواور سی ایم ایس پر موصول ہونے والی کالز کا فیڈ بیک لیں اور تمام تھانوں ، دفاتر کی سکیورٹی مزید بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ پکار ون فائیو کی کالز پر ریسپانس ٹائم میں اضافہ کریں،تفتیشی افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے ان کوٹریننگ دیں، سرکاری اداروں کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر فوری کارروائی کریں اوران کے ساتھ اس سلسلہ میں باقاعدہ میٹنگ کر یں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج مقدمات جیسے لائوڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال، وال چاکنگ ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی ،نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور ولنر ایبل سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ایکٹ میں مزید بہتری لائیں، اپنے اپنے اضلاع میں موجود حساس تنصیبات،اہم مقامات اور چائنیز کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

پولیس افسران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انسدادی کاروائیوں میں بہتری لائیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے ان کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائیں، اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتاری مزید بہتر کریں، فری اور فوری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ لازمی کروائیں، آئی جی پی پنجاب رائو سردار علی خان کے وژن کے مطابق جرائم کو چھپانا، کرپشن، پولیس حراست میں ہلاکت،تشدد یا فراری پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈکٹر رضوان احمد خان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر سید علی رضا نے شرکت کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں