ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا شہر کادورہ، صفائی کے کاموں کا جائزہ ،بلدیہ کو تجاوزات کیخلاف فوری ایکشن کے احکامات جاری کئے

پیر 23 مئی 2022 17:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے شہر کا اچانک دورہ کر کے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیہ کو تجاوزات کے خلاف فوری ایکشن کے احکامات جاری کئے۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ اچانک شہر کا دورہ کر کے صفائی آپریشن کاموقع پر جا کرجائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اندرون شہر کی 22 یونین کونسل کی صفائی ستھرائی کو ہر ممکن یقینی بنایاجائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مین بازاروں او رشاہرات سے ہر قسم کی تجاوزات کو فوری ہٹانے او رتجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے شہر میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو فوری ہٹانے اور سیوریج لائنوں کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران 9نمبر چونگی ظفراللہ چوک اور نیوسٹیلائٹ ٹاون کی مختلف آبادیوں کا معائنہ کیا او رصفائی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار ٹاہلی چوک کا بھی معائنہ کیا ۔انہو ں نے سبزیوں فروٹ او رچکن کے مختلف سٹالز پر کوالٹی وزن او رقیمتوں کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے سہولت بازار کو مزید وسط دینے کیلئے چینی اور آٹا سمیت سبزیوں پھلوں اور چکن کے مزید سٹالز لگانے کی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے علاوہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں