صوبہ بھر میں سہولت بازار لگا نے کا فیصلہ

بدھ 25 مئی 2022 13:23

صوبہ بھر میں سہولت بازار لگا نے کا فیصلہ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع اور 144 تحصیلوں میں سہولت بازار لگا کر وہاں پر روز مرہ استعمال کی اشیاء رمضان بازاروں کی طرز پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سہولت بازاروں میں آٹا، چینی، گھی دالیں، سبسڈی پر حکومت فراہم کریگی حکومت سرکاری گندم پرسبسڈی برداشت کریگی جبکہ محکمہ خوراک ملز کی سہولت بازار تک آٹا سپلائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریگا اس کے علاوہ چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ لوگوں کو روز مرہ استعمال کی اشیاء سستے داموں فراہم کرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں