سرگودھا میں مسافر بس کی رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق ،10زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،پولیس کی ابتدائی تحقیقات

بدھ 29 جون 2022 19:46

سرگودھا میں مسافر بس کی رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق ،10زخمی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) خوشاب روڈ پر پر مسافر بس کی چنگچی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔سرگودھا میں خوشاب روڈ پر مسافر بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 مسافر زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور مسافر بس کے ڈرائیور سے بس بے قابو ہوکر رکشے سے ٹکرا گئی، جب کہ رکشے کو بچاتے ہوئے بس بھی الٹ گئی، جس میں موجود متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں تمام اموات رکشے میں موجود مسافروں کی ہوئی ہیں، جب کہ بس الٹنے سے 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں