آر پی او کی ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے خوشاب کے پولیس اور الیکشن افسران سے میٹنگ

منگل 5 جولائی 2022 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھاعمران محمود نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے ہمرہ ا لیکشن کے حوالے سے میٹنگ کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے کیے جانیوالے اقدامات پر آرپی او کو بریفنگ دی۔ آر پی او نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آ ف پا کستان کی جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دیں اورالیکشن کے بعد فائرنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ عمران محمود نے ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے ہدایات دیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، ریٹرنگ آفیسر اورڈی ایم او کے ہمراہ ضمنی انتخابات حلقہ pp-83 کے متعلق میٹنگ کی۔آر پی او نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کو مقدس فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں