کمشنر کا بھلوال روڈ پر قائم عارضی مویشی منڈی کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

منگل 5 جولائی 2022 23:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے بھلوال روڈ پر قائم عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے مویشی منڈی میں خریداروں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی،پینے کے ٹھنڈے پانی، سائے کے انتظام اور لائیو سٹاک و میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور منڈیوں میں آنے والے جانوروں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے ۔جانوروں کے لیے چارے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مویشی منڈیوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہیے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد ریاض ، سی او ایم سی طارق پرویا اور اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت اعوان کے علاوہ لائیوسٹاک،لوکل گورنمنٹ ،ریسیکو1122اور پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں