تحصیل آفس بھیرہ میں کھلی کچہری کاانعقاد

منگل 5 جولائی 2022 22:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربلال ظفرشیخ کی طرف سے تحصیل آفس بھیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں عوام کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل جاننے اور ان کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں پر کوئی بھی شخص بلا روک ٹوک اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے، لیکن ایسے لوگ جن کے لیے دفتر پہنچنا مشکل ہوتا ہے ان کی سہولت کے لیے دوردراز علاقوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کی شکایات سنی اور ان کے مناسب حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ چار شہریوں کی طرف سے چوری کی درخواستوں پر فوری مقدمات کے اندراج کا حکم دیا جبکہ مدعی سے رابطہ نہ رکھنے اور مقدمات کی تفتیش میں سستی برتنے پر دو ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔ شہریوں کی تجویز پر ایلیٹ فورس کی اسپیشل گشت لگانے اور تھانہ کی گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ کھلی کچہری میں میڈیا نمائندگان کی بھی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں