13ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

منگل 5 جولائی 2022 22:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربلال ظفر شیخ کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے بلال سے شراب30لٹر،علی سے پسٹل 30بور،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے شاہد سے بندوق 12بور،جمشید سے 2پسٹل 30بور، مدثر سے 2پسٹل 30بور، ظفر سے پسٹل 30بور، ثاقب سے پسٹل 30بوراور تھانہ اربن ایریا پولیس نے وسیم سے شراب30لٹربرآمد کرلی ، کوٹ مومن پولیس نے ریڈ کرکے منشیات فروش کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم عثمان خان سے چرس1کلو470گرام برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں