ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل آف این جی اوز اور مدینہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’کاشانہ ‘‘کی بچیوں میں سکول یونیفارم تقسیم

بدھ 29 مارچ 2023 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل آف این جی اوز اور مدینہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ کی بچیوں میں سکول یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسرسرگودھا اسماء منظور کا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹیوں کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذُمہ داری ہے،تعلیم ہی ہر قوم کی بنیاد ہوتی ہے اور ایک اچھا انسان بننے میں مدد دیتی ہے،بیٹیوں کو تعلیم دینے سے ہی ایک اچھا معاشرہ پروان چڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسماء منظور نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ سرگودھا کے تمام شہریوں کی ذُمہ داری ہے کہ وہ کاشانہ میں زیر تعلیم بچیوں کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہی بچیاں پڑھ لکھ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، اسلام نے بھی تعلیم مرد اور عورت دونوں پر فرض قرار دی ہے،کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ہم اپنی بچیوں کو تعلیم یافتہ نہ بنا دیں۔ اس موقع پرصدر مدینہ ویلفیئر آرگنائزیشن سمیرا عبدالخالق اورچیئرمین ڈی سی سی عبدالمنان چوہدری نے سوشل ویلفیئر آفیسر اسماء منظور کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے لیے اُن کی خدمات قابل ِتعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں