سرگودھا میں مفت آٹا کی تقسیم کے دوران بد نظمی کے واقعات پر تین سنٹرزکو بند کردیا گیا

جمعرات 30 مارچ 2023 13:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء)سرگودھا میں مفت آٹا کی تقسیم کے دوران بد نظمی کے واقعات پر تین سنٹرز کو بند کر دیا گیا جن کے مالکان نے نقصیانات کے خدشات پر معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں مفت آٹا کے دس پوائنٹس قائم ہوئے جن پر ایک ہزار تھیلوں کی دستیابی کے لئے 5 ہزار افراد کی یلغار کے باعث بدنظمی کے واقعات رونما ہونے پر لاری اڈا روڈ سمیت تین آٹا پوائنٹس کو بند کر دیا گیا جن کے مالکان نے تقصیانات کے خدشات پر معزرت کر لی ہے جبکہ شہریوں کی طرف سے قطار میں باری پر آٹا نہ ملنے کے شور شربا میں عملہ پر تھیلے خردبرد کرنے کی ہر پوائنٹس سے شکایات روز کا معمول بن چکی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے اپنے فوٹو سیشنز میں وافر مقداد میں آٹا کی دستیابی اور ہر شہری کو فراہمی کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں