کمرمشانی میں نوجوان ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال

ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے کر انکوائری آفیسر مقرر کر دیا

جمعرات 30 مارچ 2023 13:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ کمرمشانی میں نوجوان ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے کر انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور مفصل رپورٹ طلب کر لی تاکہ حقائق کو منظر عام پر لا کر گہنگاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے سکے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کمرمشانی میں نے شاہزیب عرف شیلا کی ون ویلنگ کی ویڈیو پر تھانہ کمر مشانی پولیس نے ملزم شاہ زیب عرف شیلا کے خلاف گزشتہ روز بجرم 99A مقدمہ درج کیا جس کی تفتیشی ٹیم نے علاقہ میں چھاپہ مار ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا تو عورتوں اور مردوں نے پولیس سے ملزم کو چھڑانے کے لئے دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس کے خلاف چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے کرڈی ایس پی عیسیٰ خیل کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور مفصل رپورٹ طلب کرلی۔

اس معاملہ پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگر پولیس اہلکار گنہگار پائے گئے تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر شہریوں پر کارسرکار میں مداخلت ثابت ہوئی تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں