سروسز روڈ کو ختم کرکے سڑکوں کو کشادہ کرنے کیلئےفنڈز طلب

جمعرات 30 مارچ 2023 17:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) انتظامیہ نے سرگودھا شہر میں واقع تمام سروسز روڈ کو ختم کرکے سڑکوں کو کشادہ بنانے کیلئے حکومت ِپنجاب سے فنڈز طلب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتظامیہ سے مقامی ارکان ِاسمبلی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا کہ یہ سروسز روڈ عوام کیلئے آسانیوں کی بجائے مشکلات کا موجب بننے لگے ہیں اور لوگوں نے یہاں پر قبضے کرلئے ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جس پر حکومت نے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز ملتے ہی شہر بھر میں سروسز روڈ کو ختم کرکے مین روڈز کو کشادہ کردیا جائےگا جس کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں