کمپری ہینسو ماڈل ہائی سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

جمعرات 30 مارچ 2023 17:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) کمپری ہینسو ماڈل ہائی سکول کی سالانہ تقسیم ِانعامات کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سرپرست اعلی نوید وڑائچ، وارث وڑائچ، سید اعجاز کاظمی، عرفان چوہدری، حسنین رضا سمیت ماہرین تعلیم اور دیگر مکاتب ِفکر سے منسلک افرادکے علاوہ سٹاف ممبران اور جماعت نہم دہم کے طالبعلموں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

اس موقع پر مقررین نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سرگودھا میں تعلیم کے فروغ کے لیے کمپری ہینسو گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کی خدمات پر خراج ِتحسین پیش کیا۔اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کو تعریفی شیلڈ ز اور میڈلز دیئے گئے جبکہ مہمانان ِگرامی کو یادگاری سونیئرز پیش کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں