شہریوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں، ڈپٹی کمشنرسرگودھا

جمعرات 23 فروری 2017 17:54

سرگودھا۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے پی ایچ اے کے زیر انتظام شہر کی خوبصورتی کیلئے پارکس ‘ چوکوں او رگرین بیلٹس کی تزئین وآرائش پر کام کی رفتار کو مزید تیر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو سیروتفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جار ہے ہیں ، انہوں نے یہ بات پی ایچ اے کے زیر اہتمام ٹاہلی چوک پارک کی تزئین وآرائش کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ، ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی جی ذوالقرنین لنگریال ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ا ے میاں طاہر جمیل ‘ رانا شاہد عمران او ردیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر نے ٹاہلی چوک پارک کی خوبصورتی او رشہریوں کیلئے تفریح کے مواقع مہیا کرنے کیلئے پی ایچ اے کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارک سے ملحقہ ڈیڑھ ایکڑ سرکاری قطعہ اراضی میں جوائے لینڈ تعمیر کرنے اور اس کے اردگرد چاردیواری و گیٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پارک میں شہریوں او رفیملیز کیلئے مختلف قسم کے تفریحی منصوبے شروع کرنے کی بھی ہدایت کی، پارک کے معائنہ کے موقع پر رانا شاہد عمران اور میاں طاہر جمیل نے ڈپٹی کمشنر کو پی ایچ اے کے مختلف منصوبوں اور ان پر ہونیوالے کام کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دی ، بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے نیو سٹیلائٹ ٹاؤن میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے مجوزہ منصوبہ کیلئے سرکاری اراضی کا بھی معائنہ کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں