ڈپٹی کمشنر کاتحصیل ساہیوال کے سرکاری سکول اور ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 25 فروری 2017 15:18

سرگودھا۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تحصیل ساہیوال کے سرکاری سکول اور ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کادورہ کر تے ہوئے یہاں پر مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال او رایم ایس کو اسے ماڈل ہسپتال بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زورد یا۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ زاو رمیڈیسن سٹور کا بھی جا ئزہ لیا او رہسپتال میں صفائی اورڈسپلن دیکھ کر ہسپتال کے ایم ایس کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوںنے دورہ ساہیوال کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہیوال کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے سکول میںکوالٹی ایجوکیشن کے سلسلہ میں اقدامات پر سکول کی پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے یہ معیار آئندہ بھی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی سکول کدلتھی آڑا ‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول احمد پور ‘ گورنمنٹ ہائی سکول رادھن سمیت دیگر تعلیمی اداروں او ربنیادی مراکز صحت کا بھی دورہ کیا سکولوں کے معائنہ کے دوران طلباء وطالبات کی کلاسوں میںجا کر کوالٹی ایجوکیشن کا جائزہ لیا او رسٹوڈنٹس سے سلیبس کے علاوہ ان کے مسائل بھی دریافت کئے ۔ اور سختی سے ہدایت کی کہ کسی ریگولر طالبعلم کا پرائیویٹ داخلہ بھیجنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی پر ائیویٹ داخلہ بھیجنے کی کسی شکایت پر سکول کے سربراہ کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ۔

انہوں نے ادارہ جات کے سربراہان کو سکول کونسلز کومزید فعال بنانے کیلئے کونسلز میں مقامی عوامی نمائندوں او رمخیر حضرات کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تعلیمی اداروں کے مسائل باہمی مشاورت اور تعاون سے مقامی سطح پر احسن انداز سے حل ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کوالٹی ا یجوکیشن کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے ۔ سکولوں میں معمول کی گرانٹ کے ساتھ ساتھ سکول کونسلوں کو بھی لاکھوں روپے کے فنڈز دیئے جا رہے ہیں تاکہ اداروں کے سربراہ اپنے چھوٹے موٹے مسائل سکول کونسلز کے ذریعے حل کر سکیں۔

انہوں نے طلباء وطالبات میںکتب بینی کی عادت کی حوصلہ افزائی کیلئے لائبریریوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کتب کے اجراء کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو آئی ٹی او رسائنس لیب کی ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کا جا ئزہ لیتے ہوئے کہاکہ حکومت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے اور یہ فنڈز ہیلتھ کونسلز کی صوابدید پر رکھے گئے ہیں تاکہ عوام کو علاج کی بہتر سہولتیں حاصل ہوں۔

انہوںنے اس موقع پر ہسپتالوں میں فری ادویات کی فراہمی کے علاوہ دیگر سہولیات اور مسائل کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں اراضی سنٹر کا بھی معائنہ کیا او رلوگوں کو ڈومیسائل کی ایک دن میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں